کراچی میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا

میٹروول میں کچرا کنڈی سے 50 کلو بارودی مواد اور4 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک September 19, 2014
بارود اور دیگر مواد کو شہر میں بڑی تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا، پولیس، فوٹو:فائل

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ کے علاقے میٹروول میں کچرا کنڈی سے ملنے والے بارود مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، ایس پی سائٹ کے مطابق میٹروول میں کچرا کنڈی سے 50 کلو بارود اور 4 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ کچرا کنڈی سے 4 بیٹریاں، 4 دستی بم اور 3رائفلیں بھی ملیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بارود اور دیگر مواد کو شہر میں بڑی تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔