فٹ رہنا پسند ہے جسم بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرتا شاہ رخ خان

فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں پھر ’’سکس پیک ‘‘ دکھاؤں گا، اس کے لیے اتنا زیادہ جم نہیں گیا


Net News September 20, 2014
بہت ساری فلمیں کرنا چاہتا ہوں مگر کر نہیں پاتا، سال میں صرف ایک فلم ہونی چاہیے۔ فوٹو: فائل

اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ''ہیپی نیو ایئر'' میں چارلی کے کردار میں ایک بار پھر ''سِکس پیک'' دکھائیں گے۔

فلم ''ہیپی نیو ایئر'' میں پہلی بار اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ووان شاہ بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ایک بار پھر سِکس پیک بنائے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے لیے انھوں نے کیا کچھ کیا کیا، کچھ کھانا پینا چھوڑا یا جم میں کتنے گھنٹے گزارے، تو ان کا کہنا تھا ''میری فزیک ایسی ہی ہے، میں ایسا ہی ہوں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے بہت محنت کی، رات بھر یا دن بھر میں جِم میں ہی رہا' میں فِٹ رہنا پسند کرتا ہوں اور مجھے کھیلنے کا بڑا شوق ہے۔

سچ کہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے جب بھی کوئی مجھ سے ایسے پوچھتا ہے ''۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایبس بنانا اچھا لگتا ہے لیکن انھوں نے یہ صرف فلم کے لیے کیا ہے اور اگر کوشش کی جائے تو ایسے ایبس 40 سے 50 دنوں میں بنائے جا سکتے ہیں' بہت ساری فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور فلموں کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں لیکن سچ کہوں تو میں ایسا بالکل نہیں کر پاتا' مجھے لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تھوڑا پروفیشنل ازم ضروری ہے۔ شاہ رخ نے مزید کہا 'مجھے لگتا ہے کہ تمام اداکاروں اور ہدایت کاروں کو سال میں صرف ایک ہی فلم کرنی چاہیے' سال میں چار فلمیں کرنے کا دستور اب پرانا ہو گیا ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں