عالیشان پاکستان میں کروڑوں روپے کا کاروبار ہوا خرم دستگیر

نمائش کے ذریعے بھارت میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں بھی مدد ملی، وفاقی وزیر تجارت


APP September 20, 2014
ٹی ڈی اے پی کو دیگر ممالک میں نمائشوں کیلیے بھی تحقیقی کام کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عالی شان پاکستان نمائش کو بھارت میں زبردست پذیرائی ملی۔

پاکستانی ڈیزائنر عالی شان پاکستان نمائش کے ذریعے بھارت کی وسیع مارکیٹ میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے، نمائش میں روزانہ 45 سے 50 ہزار افراد نے شرکت کی اور 4 روز کے دوران پاکستانی برانڈز نے بھارت میں کروڑوں روپے کا کاروبار کیا، اس نمائش کے ذریعے بھارت میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں بھی مدد ملی۔ وفاقی وزیر کو نمائش سے متعلق تمام امور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث بھارتی ہائی کمیشن بند ہونے کی وجہ سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی لیکن اس مسئلے کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بخوبی حل کرلیا۔

وفاقی وزیر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ بھارت میں منعقدہ عالی شان پاکستان طرز کی نمائش دوسرے ممالک میں منعقد کرانے کے لیے ابتدائی تحقیقی کام مکمل کیا جائے تاکہ پاکستانی برانڈز کی دنیا میں تشہیر کے لیے ایک مکمل پلان تیار کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ عالی شان پاکستان نمائش میں نمائش کے دوران فروخت کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کی آپس میں ملاقاتیں بھی ہوئیں جن کی بدولت مستقبل میں مزید برآمدی آرڈر ملنے کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر نے نمائش کی کامیابی پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تمام افسران اور اہل کاروں کو مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |