بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مہم جاری ہزاروں کنکشنز منقطع
خصوصی ٹیموں کی ریجن کے 14 اضلاع میں کارروائیاں، مختلف دیہات کے 5 اور ٹیوب ویلوں کے 4 ٹرانسفارمرز بھی اتار لیے گئے
حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ کے احکامات پر ادارے کی 58 خصوصی ٹیموں کی ریجن کے 14 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز آپریشن ڈویژن کوٹری کے مختلف سب ڈویژنوں کوٹری، نوری آباد، جامشورو اور سیہون میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف دیہات کے 5 اورٹیوب ویلوں کے 4 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر 2900 بجلی کنکشن اور 185 غیرقانونی کنڈا کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔ ریکوری مہم کے دوران 16 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی بھی کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اس وقت حیسکو کے وفاقی، صوبائی اداروں اور نجی صارفین پر 49 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔