لینا گھٹنے کی انجری کے سبب ٹینس سے ریٹائر ہوگئیں

خوابوں سے زیادہ حاصل کیا،ملک کا نام روشن کرنے کیلیے کھیلتی رہی، چینی اسٹار


Sports Desk/AFP September 20, 2014
خوابوں سے زیادہ حاصل کیا،ملک کا نام روشن کرنے کیلیے کھیلتی رہی، چینی اسٹار فوٹو: فائل

چین کی ٹینس اسٹار لینا نے گھٹنے کی انجری کے سبب ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ایشین نیشنل کے اس فیصلے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، چین کے سماجی نیٹ ورکس پر صرف آدھے گھنٹے میں تقریباً 19 ملین افراد نے پیغامات بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ورلڈ نمبر6 لینا کوگھٹنے کی متواتر انجری نے 32 برس کی عمر میں کھیل سے علیحدگی پر مجبورکردیا، چینی عوام کو ٹینس سے متعارف کرانے والی لینا کا ریٹائرمنٹ کے اعلان سے 9 ٹائٹلز پر محیط کیریئر کا اختتام ہوگیا، سماجی ویب سائٹ پر لینا نے لکھا کہ ایک پروفیشنل پلیئر ہونے کے ناطے میرے فیلڈ چھوڑنے کا فیصلہ بروقت ہے، میرا جسم مجھ سے مزید تکالیف برداشت نہ کرنے کی التجا کررہا ہے، انجریز کے سبب میں پہلے جیسی کارکردگی پیش نہیں کرپا رہی تھی، انھوں نے کہا کہ میں نے خوابوں سے زیادہ حاصل کیا، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کیلیے کھیلتی رہی۔

2011 میں تاریخی فرنچ اوپن کی فتح پر مشتمل شاندار کیریئر اور آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کے صرف 7 ماہ بعد ہی لینا کا یہ اعلان سامنے آیا، انھیں جولائی میں کوچ کارلوس روڈرگز کا ساتھ چھوٹنے کا بھی کافی افسوس تھا۔ لینا نے اپنے شاندار سفرکا آغاز 7 برس کی عمر میں بطور بیڈمنٹن پلیئرکیا جہاں ان کی کوچ ژیا ژاؤ نے انھیں ٹینس کو اپنانے پر زور دیا۔

لینا نے اپنے بیان میں ژیا کے ساتھ یو لکیاؤ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، یو چین کی نیشنل ٹینس ٹیم کی سابق سربراہ اور اب ووہان میں نوجوان پلیئرز کی کوچنگ کررہی ہیں۔ لینا کی ریٹائرمنٹ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور چین کے سماجی نیٹ ورکس پر ان کے اعلان کے بعد صرف آدھے گھنٹے میں تقریباً 19 ملین افراد نے پیغامات بھیجے، بیشتر افراد نے انتہائی جذباتی انداز میں ان کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |