کابل میں مخلوط حکومت نہ بننے پر امداد بند کر دیں گے کیری کی دھمکی
افغانستان کا سیاسی بحران حل کیا جانا خودکابل کی بہتری کیلیے اچھا ہے، امریکی وزیر خارجہ
KARACHI:
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کو دھمکی دی ہے کہ قومی حکومت نہیں بنائی گئی تو افغانستان کیلیے امریکی اور عالمی امداد بند کرادی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدارتی امیدواروں کے اجلاس کے دوران ٹیلیفون کر کے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی سے گفتگو کی، جان کیری نے دونوں امیدواروں کو امریکا سے کیے گئے وعدے یاد دلائے اور زور دیاکہ افغانستان کا سیاسی بحران حل کیا جانا خودکابل کی بہتری کیلیے اچھا ہے، اگرکابل میں مخلوط حکومت نہ بنی تو افغانستان کی نہ صرف عالمی امداد بند ہوجائے گی بلکہ امریکا بھی امداد بند کردے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے باعث اب تک حکومت کا قیام عمل میں نہیں آ سکا ہے۔