عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج
سابق صوبائی وزیر قانون کے خلاف ملتان کے تھانہ چہلیک میں دفعہ153کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.
سکھر:
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ کے حکم پر تھانہ چہلیک میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا اور شر انگیز بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ 153 دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے چند روز قبل عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا، جس کے بعد ملتان کے ایک شہری نے ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے نازیبا الفاظ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔