کراچی میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج مریضوں کو مشکلات

نامساعد حالات کے باوجود کام کررہے ہیں لیکن گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کا موقف


ویب ڈیسک September 20, 2014
تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے، ڈاکٹروں کا اعلان فوٹو: فائل

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر تربیت ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے کام روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں فرائض کی انجام دہی چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا، زیر تربیت ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سینیئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس فرائض انجام دینے لگے جس کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس نے انہیں احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |