ترکی نے داعش کی قید سے اپنے 49 مغوی شہری بازیاب کرا لئے

ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے مغوی شہریوں کو داعش کی قید سے رہا کرایا، وزیراعظم احمد داؤد اوگلو


ویب ڈیسک September 20, 2014
داعش نے عراق کے شہر موصل سے جون میں ترکی کے سفارت کار اور فوجیوں سمیت 49 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ فوٹو: فائل

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا کہنا ہے کہ ملک کے حساس ادارے نے دولت اسلام میہ عراق و شام (داعش) کی جانب سے عراق سے اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحاظت چھڑوا لیا ہے۔

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترکی کی انٹیلی جسن ایجنسی نے داعش کے قبضے سے عراق کے شہر موصل سے 3 ماہ قبل اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحفاظت رہا کر وا لیا ہے اور انھیں ترکی واپس لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہا کرائے گئے افراد میں ترکی کے سفارتکار، فوجی اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل سے رواں ماہ جون میں ترکی کے سفارت کار اور فوجیوں سمیت 49 افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کی وجہ سے ترکی نے امریکا کی جانب سے آئی ایس آئی ایس کے خلاف حال ہی میں شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں