فنکشنل لیگ این پی پی اور ق لیگ کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

تینوں جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگی، جام مدد علی


ویب ڈیسک September 27, 2012
تینوں جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگی، جام مدد علی فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: فنکشنل لیگ، این پی پی اور ق لیگ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پربیٹھنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

فنکشنل لیگ کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جام مدد علی نے کہا کہ فنکشنل لیگ، نیشنل پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس حوالے سےسندھ اسمبلی میں باضابطہ درخواست دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔ سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے 8، این پی پی کے 3 ارکان ہیں جبکہ ق لیگ کے ایک رکن شہریار مہرنے بھی وزرات سے استعفٰی دیکر اپوزیشن بنچ پربیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں