فنکشنل لیگ این پی پی اور ق لیگ کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
تینوں جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگی، جام مدد علی
UNITED NATIONS:
فنکشنل لیگ، این پی پی اور ق لیگ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پربیٹھنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
فنکشنل لیگ کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جام مدد علی نے کہا کہ فنکشنل لیگ، نیشنل پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس حوالے سےسندھ اسمبلی میں باضابطہ درخواست دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے ارکان سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔ سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے 8، این پی پی کے 3 ارکان ہیں جبکہ ق لیگ کے ایک رکن شہریار مہرنے بھی وزرات سے استعفٰی دیکر اپوزیشن بنچ پربیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔