ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سری لنکا کو 14 گول سے شکست دیدی

پاکستان نےسری لنکا کو کھیل میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے محمد عمران اور عمر بھٹہ نے4،4 گول داغے


ویب ڈیسک September 20, 2014
ایشین گیمز میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کل چین سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دے دی جب کہ کل پاکستان اپنا اگلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا.


جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے سیون ہاک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی چھائی رہی اور سری لنکن کھلاڑیوں کو گول کرنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عمر بھٹہ نے 4،4 گولز داغے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں