ایم کیوایم اپنی خواہش پر سندھ حکومت میں شامل ہوئی تھی منظور وسان

موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے اور عام انتخابات 2016 میں ہوں گے، وزیر جیل خانہ جات سندھ


ویب ڈیسک September 20, 2014
سندھ کی تقسیم کرنے کی باتوں سے صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پھیلیں گے،منظور وسان، فوٹو: فائل

صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق حکومت میں شامل ہوئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی اور عام انتخابات 2016 میں ہوں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق حکومت میں شامل ہوئی تھی جبکہ سندھ کی تقسیم کرنے کی باتوں سے صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں