سرمایہ کاری بورڈ میں ارسلان افتخار کی تقرری غلط فیصلہ تھا وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعتراف
صوبے میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے بلوچ جنگجوؤں سے مذاکرات کی راہ ہمور ہوسکے، عبدالمالک بلوچ
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں بطور وائس چیرمین تقرری کو اپنا غلط فیصلہ قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پارٹی ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں ارسلان افتخار کی بطور وائس چیرمین تقرری کا فیصلہ غلط تھا جو واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے بلوچ جنگجوؤں سے مذاکرات کی راہ ہمور ہوسکے جبکہ لاپتا فراد کے معاملے پر بھی وفاق سے بات کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔