وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کردی

تمام محکموں کے سیکریٹریزخالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اشہتار جاری کریں، قائم علی شاہ کی ہدایت


ویب ڈیسک September 20, 2014
صوبے میں نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں ایک سال سے زائد عرصے سے عائد سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم کردی ہے، سید قائم علی شاہ نے تمام محکموں کے سیکریٹریوں کو خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اشہتار جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں اور بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کا پورا خیال رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔