کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھماکے سے 13 افراد زخمی
دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا جسے چائے کے ہوٹل کےقریب کھڑا کیا گیا تھا
VILLINGILI ISLAND/MALDIVES:
شہر کے نواحی علاقے سمنگلی روڈ پر دھماکے سے خاتون اور بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی روڈ پر دھماکے سے خاتون اور بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سمنگلی روڈ پر واقع ایک بازار میں چائے کے ہوٹل کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔