ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 2 ماہ میں 524 فیصد گر گئیں
جولائی اگست میں 2 ارب 17 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ، گزشتہ مالی سال 2.29 ارب تھی
لاہور:
ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 5.24 فیصد کمی سے 2 ارب 16 کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار ڈالر رہ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ 91 ہزار ڈالر رہی تھی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی اگست 2014 میں خام روئی کی برآمدات 40.59 فیصد گھٹ کر1کروڑ 98 لاکھ 16 ہزار ڈالر رہی جو اگست جولائی 2013 میں 3کروڑ 33لاکھ 57 ہزار ڈالر رہی تھی، کاٹن یارن کی برآمدات 27 فیصد کمی سے 28 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ کی برآمدات 13.77 فیصد گھٹ کر40 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار ڈالر، نٹ ویئر کی 9.25 فیصد کے اضافے سے 41 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار ڈالر، بیڈویئر کی 9 فیصد کے اضافے سے34کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار ڈالر، ٹاولز کی 2.38 فیصد بڑھ کر 11کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار ڈالر، خیموں کی 82.81 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس کی 1.38 فیصد بڑھ کر 32 کروڑ 37 لاکھ 43 ہزار ڈالر، سنتھیٹک ٹیکسٹائل 13.13 فیصد کمی سے 6 کروڑ 9 لاکھ 64ہزار ڈالر، میڈاپس 2.6فیصد کمی سے 10 کروڑ 46لاکھ 87 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمدات 5.88 فیصد گھٹ کر6کروڑ 71لاکھ ڈالر رہیں۔ علاوہ ازیں اگست میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 8.38 فیصد کمی سے 1ارب 2لاکھ 55 ہزار ڈالر رہی۔