افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 018 فیصد اضافہ
ٹماٹر، انڈے، دالوں، مرغی، لہسن، پیاز، گڑ، نمک، چائے کی پتی، گندم، آٹا سمیت 22 اشیا مہنگی
ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.18 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 7.09 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 8 ہزاراور 12 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد جبکہ 18 ہزار اور 35 ہزار روپے تک ماہانہ آمدنی والوں کے لیے 0.19 فیصد ہوا تاہم 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد بڑھی، گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.14 فیصد تک کا اضافہ ہوا جس میں ایل پی جی، ٹماٹر، انڈے، دال مسور، زندہ مرغی، دال مونگ، دال ماش، لہسن، پیاز، گڑ، نمک، چائے کی پتی، گندم، خشک دودھ، باسمتی ٹوٹا چاول، سادہ بریڈ، دال چنا، بکرے کا گوشت، آٹا، چینی، انرجی سیور الیکٹرک بلب اور مٹی کا تیل شامل ہے جبکہ 8 اشیا بشمول کیلے، اری 6 چاول، آلو، پکانے کاتیل (ٹن)، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، گھی کھلا، سرسوں کا تیل، گھی (ٹن) کی قیمتوں میں 1.65 فیصد تک کمی ہوئی، اس کے علاوہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔