اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے کمی کا رجحان

اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چین کے کمزور اقتصادی ڈیٹا اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے اثرات مرتب کیے۔


AFP September 21, 2014
اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چین کے کمزور اقتصادی ڈیٹا اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے اثرات مرتب کیے۔ فوٹو: فائل

اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چین کے کمزور اقتصادی ڈیٹا اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے اثرات مرتب کیے۔

خام تیل کی قیمتیں ملے جلے رجحان سے دوچار ہوئیں، لندن انٹرکانٹینینٹل مارکیٹ میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 98.39 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 97.08 ڈالر فی بیرل رہی تھی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت 92.41 ڈالر فی بیرل رہی جو ایک ہفتے قبل 92.65 ڈالر فی بیرل رہی تاہم سونے کی عالمی قیمت 8 ماہ اور چاندی کی 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

لندن بلین مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1216 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 18.64 ڈالر سے کم ہو کر 18.45 ڈالر فی اونس پر آگئی،پلاٹینم کی قیمت 1360 ڈالر سے گھٹ کر 1344 ڈالر اور پلاڈیم کی قیمت 829 ڈالر سے کم ہو کر 823 ڈالر فی اونس پر آگئی، صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی، تانبے کی قیمت 21 ڈالر، ایلومینیم 68 ڈالر، لیڈ 48 ڈالر، ٹین 10 ڈالر، قلعی 654 ڈالر اور جست کی قیمت 77 ڈالر فی ٹن کم ہوگئی تاہم چینی کی عالمی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 412 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں