آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کمی 10 کلو تھیلے کی قیمت 375 روپے ہوگئی

جوں جوں گندم کی لاگت میں کمی ہوگی فلورملز عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئندہ۔۔۔، چیئرمین آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن


Business Reporter September 21, 2014
جوں جوں گندم کی لاگت میں کمی ہوگی فلورملز عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئندہ بھی آٹے کی قیمت میں مزید کمی کریں گے، چیئرمین آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

فلورملز ایسوسی ایشن نے فی کلو گرام آٹے کی قیمت میں 2 روپے اور 10 کلوآٹے کے تھیلے پر 20 روپے کی کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کو فی کلوگرام ڈھائی نمبرآٹے کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 37.50 روپے اور 10 کلوتھیلے کی قیمت 375 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ حال ہی میں روس اور یوکرین سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار ٹن گندم ملک میں درآمد کی گئی ہے جس کی لاگت مقامی گندم سے کم ہے جسے فلور ملز مالکان نے عوام کو منتقل کرتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں ازخود کمی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوں جوں گندم کی لاگت میں کمی ہوگی فلورملز عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئندہ بھی آٹے کی قیمت میں مزید کمی کریں گے حالانکہ عوام کو بلحاظ قیمت ریلیف دینا حکومت کا کام ہے، چوہدری یوسف نے بتایا کہ کراچی کی فلورملیں متعلقہ وزارت کی عدم توجہی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ مئی 2014 سے کراچی میں گندم کی نقل وحمل پر دفعہ 144 کے تحت مستقل پابندی کی وجہ سے کراچی کے باسیوں کو بلحاظ قیمت ماہوار 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں