قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کراچی زیبراز نے سپر اوور میں ہتھیار ڈال دیے

راولپنڈی ریمز کیخلاف سہیل خان نے آخری گیند پر چھکا لگاکر مقابلہ ٹائی کرایا، ڈولفنز اورسیالکوٹ اسٹالینز کی فتوحات


Sports Desk September 21, 2014
راولپنڈی ریمز کیخلاف سہیل خان نے آخری گیند پر چھکا لگاکر مقابلہ ٹائی کرایا، ڈولفنز اورسیالکوٹ اسٹالینز کی فتوحات۔ فوٹو: فائل

قومی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی زیبراز نے سپراوورمیں ہتھیار ڈال دیے، راولپنڈی ریمز سے سنسنی خیز مقابلہ سہیل خان نے ناصر ملک کی آخری گیند پر چھکالگاکر ٹائی کرایا تھا۔

کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، رمیز راجہ 70 اور اسد شفیق38رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے کوئٹہ بیئرز کو 44رنز سے قابوکرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں راولپنڈی ریمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 195رنز جوڑے، یاسم مرتضیٰ 64 اورعمرامین50 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، اویس ضیا نے39 رنز اسکور کیے، رومان رئیس نے 2 وکٹیں لیں، زیبراز نے بھی7 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے، وقاص73، خرم منظور29 اور سہیل خان45رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

سہیل نے ناصر ملک کو آخری گیند پر چھکا لگاکر مقابلہ ٹائی کیا، حماد اعظم نے 3 اور عمرامین نے 2 پلیئرز کو قابو کیا۔ون اوور ایلیمنیٹر میں زیبراز نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنائے،حریف ٹیم نے پانچ گیندوں پر 10 رنز بٹورلیے۔کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، ٹاس جیتنے والی مہمان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 119رنز جوڑے، میرعلی27 ناٹ آؤٹ اورشعیب لغاری25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انور علی اور عبدالامیر نے2،2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، شاہد آفریدی کو ایک وکٹ ملی، ڈولفنز نے ہدف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا، اوپنر رمیز راجہ جونیئر نے 49 گیندوں پر70 کی ناقابل شکست اننگزکھیلی،انھوں نے اسد شفیق کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے81 رنز جوڑے، اسد نے 38 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے کوئٹہ بیئرز کو 44 رنز سے ہرا دیا، بیئرز کیلیے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ سودمند نہیں رہا، فاتح ٹیم نے4 وکٹ پر171 رنز جوڑے، اسٹالینز کے اوپنرمختار احمد (32) اور منصور امجد (22) نے ٹیم کو 34 گیندوں پر50رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، اس کے بعد حارث سہیل اور علی خان نے چوتھی وکٹ کیلیے39 گیندوں پر79رنزکی شراکت قائم کی، حارث سہیل نے 52 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،علی خان نے44 رنز اسکورکیے،حریف ٹیم 7 وکٹ پر127رنز ہی جوڑپائی، زبیر احمد نے35 اور تیمور خان نے32 رنز بناکر مزاحمت کی، مختاراحمد نے3 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں