شمالی کوریا کے ویٹ لفٹر اوم یون چول نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مینز 56 کے جی کیٹیگری میں اوم یون نے 170 کلوگرام کا وزن اٹھایا جو اولمپک چیمپئن کے گذشتہ ریکارڈ سے ایک کلو زیادہ ہے

مینز 56 کے جی کیٹیگری میں اوم یون نے 170 کلوگرام کا وزن اٹھایا جو اولمپک چیمپئن کے گذشتہ ریکارڈ سے ایک کلو زیادہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ایشین گیمز میں شمالی کوریا کے ویٹ لفٹر اوم یون چول نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔


مینز 56 کے جی کیٹیگری میں انھوں نے 170 کلوگرام کا وزن اٹھایا جو اولمپک چیمپئن کے گذشتہ ریکارڈ سے ایک کلو زیادہ ہے، انھوں نے مجموعی طور پر 298 کلو وزن اٹھا کر نیا گیمز ریکارڈ بھی بنایا۔ اوم یون چول کھیل کی تاریخ کے صرف پانچویں لفٹر ہیں جنھوں نے اپنے وزن سے تین گنا سے بھی زیادہ وزن اٹھایا، اوم نے جب فاتحانہ انداز میں اپنے دونوں بازو فضا میں بلند کیے تو داد دینے والوں میں جنوبی کورین تماشائی بھی شامل تھے جو شمالی کوریا والوں کو سراہنے میں سخت کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔
Load Next Story