سیاست سے دلچسپی ہے نہ کسی سیاستدان کی حمایت یا مخالفت کی جنید جمشید
سیاستدانوں کو بھی ملک و قوم کے مفاد میں مل کر اجتماعی فیصلے کرنا چاہیئں، جنید جمشید
ممتاز مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سیاسی جماعت یا کسی سیاستدان کی حمایت یا مخالفت کی نہ مجھے سیاست سے دلچسپی ہے۔
''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تاہم ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ جس طرح زمیندار، صنعتکار ، ڈاکٹرز اور انجینئر سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں، اس طرح ہمارے سیاستدانوں کو بھی ملک و قوم کے مفاد میں مل کر اجتماعی فیصلے کرنا چاہیئں۔
واضح رہے کہ جنید جمشید 90 کی دہائی میں ملک کے صف اول کے پاپ گلوکار تھے ۔