معروف ادیب اور کالم نگار انتظار حسین کو فرانس کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا

انتظار حسین یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ادیب ہیں۔


Numainda Express September 21, 2014
فرانسیسی سفیرفلپ ،انتظار حسین کو ایکسی لینسی ایوارڈ دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے معروف ادیب اور کالم نگار انتظار حسین کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت فرانس نے اعلیٰ سول ایوارڈ ''آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز ''دیا ہے۔

انتظار حسین یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ادیب ہیں۔ یہ ایوارڈ انھیں گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانس کے سفیر فلپ تھیوڈ نے دیا۔ انتظار حسین نے ایوارڈ ملنے پر فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ادبی خدمات میں منٹو، میراجی اور محمد حسن عسکری جیسی شخصیات کا بڑا کردار ہے چنانچہ میں اپنا یہ ایوارڈ ان شخصیات کے نام کرتا ہوں۔

تقریب میں ڈاکٹر آصف فرخی، کشور ناہید، مسعود اشعر، اصغر ندیم سید، شاہد محمود ندیم ،خالد احمد سمیت بڑے بڑے اہل قلم نے شرکت کی۔ ادیبوں کا کہنا تھا کہ انتظار حسین کیلیے ایوارڈ پاکستانی ادب کی عالمی سطح پر عزت افزائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں