عمران خان طاہرالقادری اور 60 کارکنوں کیخلاف 3 مقدمات درج

کوہسار کمپلیکس کے مقام پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 50 سے 60 کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ۔۔۔، مدعی

کوہسار کمپلیکس کے مقام پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 50 سے 60 کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیا، مدعی فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے60 سے زائد کارکنوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں جلاؤ گھیراؤ، کیمرہ چوری اور پولیس پر تشدد کرنے پر مزید 3 مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیے گئے پہلے مقدمہ کے مدعی سجاد احمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ کوہسار کمپلیکس کے مقام پر دوران ڈیوٹی تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پچاس سے ساٹھ کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو اور ان پر تشدد کیا، اس دوران ان کا سرکاری پسٹل پندرہ روند اورگھڑی چھین کر لے گئے۔


دوسرے مقدمہ میں مدعی مقدمہ غلام احمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ایس ایس جی لائن میں تعینات ہے، نادرا ہیڈکوارٹرز پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ عوامی تحریک کے آٹھ سے دس نامعلوم کارکن پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے مقام پرکھمبے کے ساتھ لگا چار لاکھ مالیت کا کیمرہ اتار کرلے گئے۔

تیسرے مقدمہ میں مدعی مقدمہ عالم شیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ نادرا ہیڈکوارٹرز میں ڈرائیور ملازم ہے، 14 ستمبر کو عوامی تحریک کے 8,10 نامعلوم کارکنوں نے اسے اغواء کیا اور چند گھنٹے حبس بے جا میں رکھا اور کاغذات چھین لئے، پولیس نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پچاس سے ساٹھ کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ آن لائن کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ میں درج دو مقدمات میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
Load Next Story