سیاسی جرگے نے مفاہمت کرانے کی آخری کوششیں شروع کردیں

وزیر اعظم سے ملاقات کے پیغام کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت میں اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع ہوگئی

حکومت کی اعلیٰ قیادت کوئی اہم فیصلہ کرنے سے قبل مقتدر قوتوں سے بھی مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فوٹو: فائل

سیاسی جرگے نے وفاقی حکومت ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مفاہمت کرانے کے لیے آخری کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔


سیاسی جرگے نے وزیراعظم نوازشریف کی عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست ملاقات کے لئے دونوں جماعتوں کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اورعوامی تحریک حتمی مذاکراتی ڈرافٹ تیارکرانا چاہتے ہیں تواس کے لئے ضروری ہے کہ تینوں فریقین کی اعلیٰ قیادت بیک وقت یا الگ الگ ملاقات کرے تاکہ معاملے کومنطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف خودمسئلے کے حل کے لئے دونوں جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں،اس پیغام کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت میں اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع ہوگئی ہے اور سیاسی جرگے کو کہا گیاہے کہ جلد جواب دیا جائے گا، حکومت کی اعلیٰ قیادت کوئی اہم فیصلہ کرنے سے قبل مقتدر قوتوں سے بھی مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Load Next Story