الیکشن کمیشن نے 20 سفارشات انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیں

انتخابات کےلئے بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرانک مشینوں کا استعمال کیا جائے اور فوری مردم شماری کرائی جائے، الیکشن کمیشن


Numainda Express September 21, 2014
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کی نشستوں کے بجائے حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب سے دینے کی سفارش کردی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پیش کی گئی تجاویز میں آئین کی شق 224 میں ترمیم کے علاوہ بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر مردم شماری اور مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانے کے لیے کہا گیا ہے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے ضروری قانون سازی اوراقدامات کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ تجویز دی ہے کہ پارلیمنٹ کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کی حاصل کردہ نشستوں کے بجائے حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب سے دی جائیں۔

ریٹرننگ افسران اور الیکشن اسٹاف کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مزید اضافہ کرنے، انتخابات سے 60 دن قبل الیکشن اسکیم جاری کرنے کی اجازت دینے اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد90 دن کے بجائے 120 دنوں میں الیکشن کرانے کی تجاویز کا جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا آئندہ اجلاس 29 ستمبر کو ہوگا جس میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ تحریک انصاف کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے الزامات پر ان کے موقف کو سنا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |