افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے

عبد اللہ عبد اللہ کی دستبرداری کے بعد اشرف غنی کے باقاعدہ صدر بننے کا اعلان آج کیا جائے گا

بین الاقوامی برادری کی طرف سے کرائے گئے معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کو افغانستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے۔ فوٹو: فائل

افغان صدارتی الیکشن کا تنازعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو کر اشرف غنی کو نیا صدر تسلیم کر لیا۔


عبد اللہ عبد اللہ کی دستبرداری کے بعد اشرف غنی کے باقاعدہ صدر بننے کا اعلان آج کیا جائے گا، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ بھی آج ہوگا جس کے ساتھ ہی افغان الیکشن کے نتائج کا رسمی اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے کرائے گئے معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کو افغانستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے جس پر وہ ممکنہ طور پر خود فائز ہوں گے اور اس عہدے کے اختیارات وزیراعظم کے برابر ہوں گے۔

واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے نئی حکومت کے قیام پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔
Load Next Story