
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں میمن میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ایک ہوٹل کے باہر 4 افراد ناشتے میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناشتے میں مشغول چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہئد اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ چوتھے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاجکیواڑہ میں پولیس نے گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائی تو ملزمان نے پولیس پر فائرگ کردی جوابی کارروائی میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کا تعلق باب لاڈلہ گروپ سے ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔