پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں رکھے جنریٹر کے دھویں سے 3 کارکن بے ہوش

دھویں سے متاثرہ تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک September 21, 2014
جنریٹر کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکن برقی آلات چارج کیا کرتے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں رکھے جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 کارکن بے ہوش ہوگئے جنہیں اسہتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کے شرکا کی سہولت کے لئے ایک جنریٹر رکھا گیا تھا جہاں سے تحریک انصاف کے کارکن اپنے موبائل فون اور دیگر برقی مصنوعات کو چارج کیا کرتے تھے تاہم گزشتہ رات بارش کے پیش نظر جنریٹر کو ایک بند خیمے میں رکھ کر چلایا گیا جس کے باعث خیمے میں دھواں بھرنے سے اندر موجود 3 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھویں سے متاثرہ تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں