آسٹریا کی حکومت قرآن کریم کا جرمن زبان میں ترجمہ کرائے گی

قرآن کے ترجمے کے لئے پارلیمنٹ میں خصوصی قانون منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی، آسٹرین وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 21, 2014
آسٹریا کی کل آبادی 83 لاکھ ہے جبکہ مسلمانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے فوٹو: فائل

يورپی ملک آسٹريا کی حکومت نے قرآن پاک کا جرمن زبان ميں ترجمہ کرانے پرغور شروع کردیا ہے۔

آسٹريا کے وزير خارجہ سباسٹين کُرز نے مقامی ریڈیو چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ آسٹريا کے 140 مسلمان شہری شام اور عراق ميں جاری شدت پسند تحريک کا حصہ بن چکے ہيں، دہشت گرد عناصر اور ان کے ہمدرد قرآن کی بعض آيات کا غلط مفہوم پیش کرتے ہيں جس کا نقصان تمام مسلمانوں کو پہنچ رہا ہے، اس لئے موجودہ حکومت پارلیمنٹ میں ايک بل پيش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ذريعے قرآن کریم کا جرمن زبان ميں ترجمہ کرايا جائے گا۔ قرآن کریم کے ترجمے کا کام آسٹریا ہی میں مقیم عالم دین سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کی کل آبادی 83 لاکھ ہے جبکہ مسلمانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں