بھارت میں مسلمان طالب علم نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا، مقامی پولیس چیف


ویب ڈیسک September 21, 2014
واقعہ بینک ملازمین کی غفلت کے باعث پیش آیا، سربراہ حیدر آباد پولیس. فوٹو؛ فائل

بھارت کے نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کےعلاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے اپنا سیکیورٹی کوڈ ڈالا تو مشین سے اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انھیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔

حیدرآباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں