این ای ڈی میں مالی بحران یونیورسٹی کی سیلف فنانس نشستوں میں31کا اضافہ کر دیا گیا

عملدرآمد آئندہ داخلوں سے کیا جائے گا،یونیورسٹی بدترین مالی بحران سے دوچار،سالانہ ایک کروڑ 55 لاکھ کی آمدنی ہوگی.


Staff Reporter September 27, 2012
سیلف فنانس نشست کی فیس 5 لاکھ ہے،مجموعی مختص نشستیں 283 ہوگئیں،رجحان ٹیسٹ 6 اکتوبرکو ہوگا،رجسٹرار فوٹو : فائل

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بدترین مالی بحران کے سبب یونیورسٹی کی سیلف فنانس نشستوں میں بیک وقت 31 نشستوں کااضافہ کردیاہے۔

یہ اضافہ آئندہ تعلیمی سال 2013 کیلیے کیا گیا ہے جس پرعملدرآمد آئندہ ماہ سے ہونیوالے داخلوں سے کیا جائے گا یونیورسٹی کی مختص نشستوں میں31 سیلف فنانس نشستوں کے اضافے سے این ای ڈی یونیورسٹی کو سالانہ ایک کروڑ 55 لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی۔

سیلف فنانس نشستوں میں اضافے کے فیصلے کی منظوری بدھ کواین ای ڈی یونیورسٹی کے منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام نے کی این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار انجینئر جاوید عزیز خان نے اجلاس کے بعد ''ایکسپریس''کو بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں آئندہ تعلیمی سال میں بی ای (بیچلرآف انجینئرنگ) کے داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ 6 اکتوبرکو منعقد ہونا ہے۔

جبکہ کراچی کے طلبا کیلیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے ٹی سی ایس کے ذریعے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر طے کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں