گارڈن میں ہلاک ہونیوالے باپ اور 2 بیٹے سپردخاک

ملت جعفریہ کے بے گناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ بندنہ ہوئی توملک گیراحتجاج کرینگے.

گارڈن میںفائرنگ سے ہلاک ہونیوالے باپ بیٹوںکی نماز جنازہ محفل شاہ خراساں میں اداکی جارہی ہے فوٹو : ایکسپریس

گارڈن میں ہلاک ہونے والے باپ اور2 بیٹوں سمیت تین افرادکی نماز جنازہ محفل شاہ خراساں میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مولانا صادق رضا نقوی، مولانا جعفرسبحانی آغا آفتاب حیدر، مولانا حیدر عباس، مولانا عقیل انجم، مولانا شیخ صلاح الدین، مولانا ناظر عباس تقوی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں انھیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


گلبرگ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ظہیرعباس کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی میںادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین میں کی گئی،کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے محمد محسن کی میت کراچی لانے کے بعد نمازجنازہ انچولی سوسائٹی میں امام بارگاہ خیرالعمل میں ادا کی گئی۔

جبکہ تدفین وادی حسین میں ہوئی،دریںا ثنا جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ سید ناظرعباس تقوی، صادق رضا تقوی،محمد مہدی،آصف صفوی نے شہر میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ بند نہ ہوئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ،علما نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔
Load Next Story