پاکستان نے بحری حدود کے دفاع کیلئے ایٹمی میزائل کی تیاری شروع کردی امریکی اخبار

کم فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل زمینی ہتھیاروں کی حفاظت کریگا،واشنگٹن پوسٹ


ویب ڈیسک September 22, 2014
بھارت کی جانب اسرائیلی ٹیکنالوجی کے حامل ’’بارک 8 ‘‘ نامی میزائل بنارہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنی بحرئ حدود کے دفاع کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل بنا رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوی کے بحری جہاز سے فائر ہونے والا میزائل پاکستان کے زمینی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی تھنک ٹینک کے ایک رکن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی عالمی دنیا کو تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے دفاع کے لئے سمندر سے مار کرنے والے جوہری میزائل بنانے کی کوشش بھی کررہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اس پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب اسرائیلی ٹیکنالوجی کے حامل ''بارک 8 '' نامی میزائل بنارہا ہے۔ بارک8 زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل ہے۔ یہ ہوائی جہاز، میزائل اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل 275 کلو وزنی ہے جو 60 کلو وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور ایک ہزار 350 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 70 کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |