عمران قادری سے ملاقاتیں ثابت ہوجائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا گورنر پنجاب

ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اور کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا، جاوید ہاشمی کے الزامات پردکھ ہوا، چوہدری سرور


آن لائن September 22, 2014
ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اور کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا، جاوید ہاشمی کے الزامات پردکھ ہوا، چوہدری سرور فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے طاہرالقادری اورعمران خان سے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اور کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا، جاوید ہاشمی کے الزامات پردکھ ہوا، طاہر القادری اورعمران خان سے لندن میں ملاقاتیں نہیں کیں اگر ملاقاتیں ثابت ہو جائیں توسیاست چھوڑدوں گا ورنہ جاوید ہاشمی معافی مانگیں یا سیاست چھوڑدیں۔ گورنر پنجاب نے کہا استعفے کی خبریں محض افواہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، 24 ستمبر کو پاکستان پہنچ کر سیدھا گورنر ہاؤس جاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں