حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کی ضمانت منظور
راؤ شکیل ٹرائل کورٹ میں مسلسل 2 سماعتوں میں غیر حاضر رہے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی حج آپریشنز راوٴ شکیل کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق ڈی جی حج آپریشنز راؤ شکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل دیئے گئے، راؤ شکیل کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے ساتھ جنہیں شریک ملزم قرار دیا گیا ہے وہ تمام افراد ضمانت پر رہا ہیں۔ راؤ شکیل 4 سال سے جیل میں ہیں لیکن اب تک ان کے خلاف ٹرائل مکمل نہیں ہوا۔ کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر اظہر چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست کے خلاف دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے عدم تعاون کی وجہ سے معاملہ طول پکڑ گیا ہے، ملزم تعاون کرے تو اسی ماہ ٹرائل مکمل ہوسکتا ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کی وقت پر تکمیل کی ذمہ داری ملزم پر نہیں ڈالی جاسکتی اور نہ ہی ملزم کو غیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے مچلکے کے عوض راؤ شکیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اپنا پاسپورٹ متعلقہ حکام کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ اگر راؤ شکیل ٹرائل کورٹ میں مسلسل 2 سماعتوں میں غیر حاضر رہے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔