پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکاراؤں میں سب سے آگے

پریانکا چوپڑا نے اپنے چاہنے والوں کو 7 لاکھ فالو وورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا


ویب ڈیسک September 22, 2014
پریانکا چوپڑا نے 2009 میں ٹویٹر کا استعمال شروع کیا تھا. فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے چاہنے والوں کو 7 لاکھ فالو وورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا. بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے بے حد پیار کی وجہ سے ہماری سوشل میڈیا فیملی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2009 میں ٹویٹر کا استعمال شروع کیا تھا اور بالی ووڈ سپراسٹارز میں زیادہ فالوورز رکھنے والوں میں ان کا نمبر پانچواں ہے۔ پہلا نمبر امیتابھ بچن کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے جب کہ شاہ رخ کے چاہنے والوں کی تعداد 90 لاکھ 4ہزار ہے۔ عامر خان 80لاکھ 46ہزار فالوورز کے ساتھ تیسرے اور سلمان خان 80 لاکھ 28 ہزار چاہنے والوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |