توقیر صادق کیخلاف 44 ارب کی خورد برد کے ریفرنس کی منظوری

سابق ریلوے سیکریٹری سمیع الحق پر 92کروڑ کرپشن کا کیس دائر کیا جائیگا، نیب کا اجلاس


Numainda Express September 27, 2012
سابق ریلوے سیکریٹری سمیع الحق پر 92کروڑ کرپشن کا کیس دائر کیا جائیگا، نیب کا اجلاس. فوٹو فائل

ISLAMABAD: نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 44ارب57کروڑ روپے خورد برد کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی صدارت میں نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق ، منصور علی مظفر ممبر گیس ، میر کمال فرید بجارانی، ممبر فنانس اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ایس او جمیل جمال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے انھوں نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی این جی گیس اسٹیشن کنکشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 44ارب 57کروڑ روپے کا نقصان پہنچایاہے۔

جبکہ بورڈ نے ریلوے کے سابق سیکریٹری سمیع الحق خلجی کے خلاف بھی قومی خزانے کو 929ملین روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 69چینی انجنوں کی مرمت اور آلات کی خریداری میں دو چینی فرموں کے ساتھ غیر قانونی معاہدے کیے۔ ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں خورد برد کرنے کے الزام میں پی ڈبلیو ڈی کے 15 افسران کی جانب سے رضا کارانہ واپسی کی درخواست منطور کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |