لاہور کے سرکاری اسکول میں آگ لگنے سے الیکشن کمیشن کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے اسکول میں آگ لگنے پرپنجاب اسمبلی تحریک التوا جمع کرادی ہے


ویب ڈیسک September 22, 2014
آتشدگی کے وقت تہہ خانے میں انتخابات میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا، الیکشن کمیشن ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لوئر مال پر واقع سرکاری اسکول میں آگ لگنے سے تہہ خانے میں رکھا الیکشن کمیشن کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال میں واقع سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی اسکول کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت اسکول کے تہہ خانے میں گزشتہ انتخابات میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا جو جل چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک نے اسکول میں آگ لگنے پر تحریک التوا جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کاسامان اسکول میں کیوں موجود تھا اور سامان رکھنے کی اگرکوئی خاص وجہ تھی توسامنے لائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں