شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

فضائی کارروائی کے دوران غلام خان کے علاقے بندیگر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے،آئی ایس پی آر ، فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ''ضرب عضب'' میں پاک فوج کی تازہ کارروائی کے دوران 23 دہشت گرد مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کی جانب سے تازہ فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقے بندیگر میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک ایک ہزار 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران گولہ بارود بنانے والی کئی فیکٹریاں بھی پکڑی جاچکی ہیں۔
Load Next Story