ایران مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے حسن روحانی

ملک کی ترقی کے لئے سول جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ہمارا حق ہے اور اپنے اس حق سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایرانی صدر


ویب ڈیسک September 22, 2014
جوہری پروگرام کے حوالے سے اعتماد سازی کی فضا کو بحال کرنے کے لئے مزید شفافیت قبول کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر۔ فوٹو: فائل

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے تہران کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور ہم خطے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانگی سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لو گ دہشت گردوں کے خلاف خود ہی اپنا دفاع کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہو گی تو حکومت اور فورسز ان ممالک کی حکومتوں کی مدد کرے گی،مشرق وسطیٰ میں آج ہر جگہ بد امنی، قتل و غارت گی اور خوف کی لہر پھیلی ہوئی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن کے لئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔

ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے حسن روحانی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چھ عالمی طاقتوں اور جرمنی کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے مذاکرات پر تہران اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم جوہری پروگرام کے حوالے سے اعتماد سازی کی فضا کو بحال کرنے کے لئے مزید شفافیت قبول کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے سول جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ہمارا حق ہے اور اپنے اس حق سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |