کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے قوم ان سے بچ کر رہے صدرممنون حسین

قوم ہراس کردار وگروہ کو مسترد کردے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، صدر مملکت


ویب ڈیسک September 22, 2014
ہمارا خطہ وسائل پر قبضے کی جنگ کا شکار ہوا ہے، صدر ممنون حسین، فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے قوم ان سے بچ کر رہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور اپنے عزم سے اسے شکست دینے میں کامیاب ہورہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے باعث حالات کی خرابی کی ذمہ داری پاکستان پرعائد نہیں ہوتی ان حالات کی ذمہ دار وہ طاقتیں ہیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے لیے خطے میں خونریزی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ وسائل پر قبضے کی جنگ کا شکار ہوا ہے، غیر ملکی تاجر وصنعت کار منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں قوم ان سے بچ کر رہے اور قوم ہراس کردار وگروہ کو مسترد کردے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |