تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر کے عہدے سے معطل کردیا

جاوید ہاشمی نے پارٹی قیادت کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جس سے تحریک کو نقصان پہنچا، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک September 22, 2014
مخدوم جاوید ہاشمی کو صدر کے عہدے سے معطلی کا نوٹس بھی بھجوادیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر کے عہدے سے معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پارٹی کے سابق صدر جاوید ہاشمی کو ان کے عہدے سے معطل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا جس کی عمران خان سے بھی منظوری لی گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے مخدوم جاوید ہاشمی کو صدر کے عہدے سے معطلی کا نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے جس میں جاوید ہاشمی پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ جاوید ہاشمی نے پارٹی قیادت کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا اور وہ بدنامی کا بھی باعث بنے،مسلسل پریس کانفرنسوں اور بیان بازی کے بعد جاوید ہاشمی کو صدر کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے ان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں