ایشین گیمز میں چین 81 تمغوں کے ساتھ سرفہرست

چین نے مجموعی طور پر 81 میڈلز حاصل کئے جس میں 40 سونے 21 چاندی اور 20 کانسی کے تمغے شامل ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2014
میزبان جنوبی کوریا 18 سونے، 18 چاندی اور 21 کانسی کے میڈل لے کردوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو ؛ اے ایف پی

QUETTA:

ایشین گیمز میں چین نے مجموعی طور پر 81 میڈلز حاصل کر کے ایک بار پھر میزبان جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ میزبان ملک اب تک صرف 57 میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔


جنوبی کوریا کے شہر اینچون میں ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلوں کا میگا ایونٹ جاری ہے جس میں چین 40 سونے 21 چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں کےساتھ پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے جب کہ میزبان جنوبی کوریا 18 سونے، 18 چاندی اور 21 کانسی کے میڈل لے کردوسرے نمبر پر ہے، تیسری پوزیشن پر جاپان کا قبضہ ہے جس نے اب تک 15 سونے، 22 چاندی اور 22 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔


مقابلوں کی اس دوڑ میں قازقستان 18 میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس میں 4 سونے، 4 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے شامل ہیں، اسی طرح شمالی کوریا 14 میڈلز کے ساتھ پانچویں، منگولیا چھٹے اور ملائشیا ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں