صدرزرداری کا الطاف حسین کو فون متحدہ کا الٹی میٹم واپس

طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر الطاف حسین نے الٹی میٹم واپس لینے کی ہدایت کی


Express Desk September 27, 2012
طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر الطاف حسین نے الٹی میٹم واپس لینے کی ہدایت کی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: صدرآصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران صدر نے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ کچھ گوناگوں اورہنگامی نوعیت کی مصروفیات کے سبب ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان طے شدہ معاملات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کا انھیں افسوس ہے ۔ صدرمملکت نے مزید کہاکہ وہ طے شدہ معاملات کے فوری حل کیلیے سندھ حکومت کو ہدایت دے چکے ہیں ۔انھوں نے الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ بہت جلد مداخلت کرکے تمام مسائل افہام وتفہیم سے حل کرائیں گے۔

الطاف حسین نے صدرآصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے کہا کہ وہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی واضح یقین دہانی کے بعد 3 روزہ الٹی میٹم واپس لے لے۔ دوران گفتگو الطاف حسین نے اقوام متحدہ میں صدرآصف زرداری کی جراتمندانہ تقریر پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جس پر صدرمملکت نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کو مسائل کے حل کیلیے دیا جانے والا الٹی میٹم واپس لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں