امریکا نے سندھ پولیس کو ایک ہزار جیکٹس 6 ٹرک اور ہیلمٹس فراہم کردیے
دیا گیا آئی بی آئی ایس ایک ایسا جدید نظام ہے جو اسلحے سے متعلق تفتیشی امور میں مددگار ثابت ہوگا، امریکی قونصل جنرل
امریکی قونصل جنرل اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈلا انفورسمنٹ افیئرز برائے یوایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس(آئی این ایل) کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو سندھ پولیس کے لیے ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹس، 6 ٹرک اور ہیلمٹس فراہم کیے۔
امریکی قونصل جنرل برائن ہتھ کی جانب سے فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی مالیت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالرجبکہ 16 لاکھ ڈالر مالیت کا نظام آئی بی آئی ایس بھی فراہم کیا گیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل برائن ہتھ نے کہا کہ خصوصی طور پر سندھ پولیس کی خواتین افسران کے لیے فراہم کی گئی گاڑیاں 12 گاڑیوں کی پہلی قسط ہے جبکہ سندھ پولیس کو فراہم آئی بی آئی ایس ایک ایسا جدید نظام ہے جو فارنزک ڈویژن سندھ پولیس کے تحت ناصرف اسلحے سے متعلق تفتیشی امور میں کار آمد تفصیلات میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ فارنزک سائنس کے طریقوں پر مشتمل تفتیشی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے گا۔
انھوں نے کہا کہ آئی این ایل سندھ پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے ، انسانی حقوق کی پاسداری ، افسران کی سیکیورٹی و فارنزک سائنس پر مشتمل تربیتی نصاب دورحاضر کے تقاضوںسے ہم آہنگ اور مزید بہتر کرنے جیسے تمام ضروری امور میں معاونت کرے گا جبکہ آئی این ایل کی معاونت سے کراچی میں قائم کیے گئے 3 خواتین پولیس اسٹیشنز کو کمیونیکشن آلات، فرسٹ ایڈکٹس، کوسٹروینز اور پک اپ ٹرکس کی فراہمی میں بھی ہر ممکن معاونت کی ہے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ این آئی ایل اور سندھ پولیس کے باہمی اشتراک پر مشتمل امور سے سندھ پولیس کا ایک نیا تربیتی نظام فروغ پائے گا جس سے بلاشبہ پولیس کی آپریشنل و انویسٹی گیشن سے متعلق استعدادی صلاحیتوں میں ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئیگی، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ، علاوہ ازیں مذکورہ ڈپارٹمنٹ نے کراچی میں خواتین کے تین پولیس اسٹیشنز کے قیام میں بھی معاونت کی ہے۔