کالعدم تحریک طالبان نے بلور کا نام ہٹ لسٹ سے نکال دیا

گستاخ فلمساز کے قتل پر انعام کا اعلان کرکے بلور نے اسلام کی حقیقی ترجمانی کی، طالبان

گستاخ فلمساز کے قتل پر انعام کا اعلان کرکے بلور نے اسلام کی حقیقی ترجمانی کی، طالبان

تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی جانب سے گستاخ رسول کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے اعلان پران کا نام اپنے مطلوب افراد کی ہٹ لسٹ سے نکال کر ان کے لیے خصوصی معافی کا اعلان کردیا ہے۔


تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے انعام کا اعلان کرکے اسلام کی حقیقی روح کی ترجمانی کی اور یہی وجہ ہے کہ طالبان نے انھیں اپنے مطلوب افراد کی ہٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بلور کی سیکیولر جماعت کے دیگر ارکان جو طالبان کی مخالفت کرتے ہیں ان کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔ طالبان ترجمان کے اس اعلان پر غلام احمد بلور سے ان کے ردعمل کے بارے میں فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا۔ وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے امریکا میں بننے والی اسلام مخالف فلم کے گستاخ پروڈیوسر کو قتل کرنے والے شخص کو ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story