طاہرالقادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری
اہلکاروں پر حملے کے مقدمے میں 2 اکتوبر کو پیش کیا جائے، گوجرانوالہ کی عدالت کا حکم
یوم شہدا کو پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 69 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
عدالت نے طاہر القادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 10 اگست کو یوم شہدا کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت میں داکٹر طاہر القادری وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے، عدالتی استفسار پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے موقع پر طاہر القادری کو گرفتار کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ عدالت نے چوتھی مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے منائے گئے یوم شہدا کے دوران پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران 69 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔