پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 9 کیس سامنے آگئے

راولپنڈی اور لاہور کے 3 ،3، جبکہ پوٹھوہار ریجن، شیخوپورہ اور فیروز والا کے ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک September 23, 2014
ڈینگی کے مریض راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال اور لاہور کے میو اور جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں مزید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں برس اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے راولپنڈی اور لاہور کے 3 ،3 جبکہ پوٹھوہار ریجن، شیخوپورہ اور فیروز والا کا ایک ایک شہری شامل ہے، یہ تمام افراد راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال اور لاہور کے میو اور جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں لاہور،راولپنڈی، شیخوپورہ اور فیروزوالہ کو ہائی رسک قراردے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں